22 جنوری 2014 - 20:30
جنیوا ٹو کانفرنس: ایران کی عدم شرکت،امریکی دفتر خارجہ کا بیان

امریکہ نے کہا ہے کہ جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران کی عدم موجودگی سے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے جنیوا کے جوہری معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔

ابنا: امریکی وزرات خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوہری مذاکرات میں تہران اور واشنگٹن کا طرز عمل شفّاف رہا ہے اور جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران کی شرکت کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کا جنیوا کے جوہری مذاکرات کے مسئلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران کو شرکت کی دعوت دینے کے بعد امریکی دباؤ میں آکر اپنی دعوت واپس لے لی جس پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک بیان میں بان کی مون کے اس طرز عمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے شایان شان نہیں ہے۔ ایران کے وزیر خاجہ نے کہا کہ ایران کو یہ دعوت، ایسی صورت میں دی گئی تھی کہ انھوں نے بان کی مون کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں پہلے ہی صراحت کے ساتھ اس بات کا اعلان کردیا تھا کہ ایران کسی شرط کے ساتھ اس کانفرنس میں شرکت نہیں کریگا۔

.......

/169